پڑھائی میں کارکردگی نہ دکھانے پر باپ نے بیٹے کو زندہ جلا دیا، توبہ توبہ


Warning: substr_count(): Empty substring in /home/u222913875/domains/thewikipoint.com/public_html/wp-content/plugins/ads-for-wp/output/functions.php on line 1276

Deprecated: strpos(): Non-string needles will be interpreted as strings in the future. Use an explicit chr() call to preserve the current behavior in /home/u222913875/domains/thewikipoint.com/public_html/wp-content/plugins/ads-for-wp/output/functions.php on line 1280

پڑھائی میں کارکردگی نہ دکھانے پر باپ نے بیٹے کو زندہ جلا دیا، توبہ توبہ

کراچی: ایک سفاک باپ نے پڑھائی میں اچھی کارکردگی نہ دکھانے پر اپنے بیٹے کو مٹی کا تیل ڈال کر زندہ جلا ڈالا، نیوز ویب سائٹ(پروپاکستانی) کے مطابق یہ روح افسردہ واقعہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن میں گزشتہ بدھ کے روز پیش آیا، ایس ایچ او اقبال مارکیٹ پولیس سٹیشن سلیم خان نے بتایا، کہ بارہ سالہ معصوم لڑکے نے اپنے باپ سے باہر جاکر پتنگ اڑانے کی اجازت مانگی، تا ہم باپ نے بچے کو منع کر دیا، اور اس سے تعلیم کے متعلق سوالات پوچھنے شروع کر دیئے، بچہ جب باپ کے سوالوں کے تسلی بخش جواب نہ دے سکا، تو باپ شدید مشتعل ہو گیا، اور بچے پر مٹی کا تیل ڈال کر اسے آگ لگا دی، بچے کی چیخ و پکار سن کر ماں دوڑ کر کمرے میں آئی اور بچے پر کمبل اور دیگر کپڑے پھینک کر آگ بجھانے کی کوشش کی، آگ بجھنے پر بچے کو فوری طور پر سول ہسپتال کراچی منتقل کیا گیا، جہاں دو دن زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد جمعہ کے روز بچہ دم توڑ گیا، اگلے روز فیملی نے خاموشی سے بچے کی تدفین کر دی، اس واقعے کے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تھی، جو اقبال مارکیٹ پولیس نے دیکھ لی اور کارروائی شروع کر دی، پولیس کی مداخلت کے بعد بچے کی ماں نے بھی اپنے شوہر کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ھے، اور اس نے دوران تفتیش اقبال جرم بھی کر لیا ھے۔

Leave a Comment