اے سی میں رہنے والے جلد بوڑھے ہو جاتے ہیں


Warning: substr_count(): Empty substring in /home/u222913875/domains/thewikipoint.com/public_html/wp-content/plugins/ads-for-wp/output/functions.php on line 1276

Deprecated: strpos(): Non-string needles will be interpreted as strings in the future. Use an explicit chr() call to preserve the current behavior in /home/u222913875/domains/thewikipoint.com/public_html/wp-content/plugins/ads-for-wp/output/functions.php on line 1280

اے سی کا استعمال آپکو بہت سی بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ھے

سارا دن اے سی کمروں میں بیٹھنے سے آپ کو کئی طرح کی بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں جس میں سانس کی بیماری پھیپھڑوں کی بیماری جسم میں مستقل درد جِلد کے مسائل وغیرہ بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔

مستقل اے سی میں رہنے والے جلدی بوڑھے ہو جاتے ہیں، اس کا زیادہ استعمال آپکو ان بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ھے۔

پھیپھڑوں اور سانس کے مسائل

ائیرکنڈیشن میں رہنے سے آپ گرمی سے نجات پالیتے ہیں، اس کے مستقل ٹھنڈک آپ کے پھیپھڑوں پر اثر انداز ہوتی ھے، اے سی کے فلٹر کی بار بار صفائی نہ کی جائے تو اس میں بھی جراثیم اور گردوغبار جو کہ ہوا کے ساتھ ہماری سانس میں شامل ہوجاتے ہیں اس سے الرجی اور دوسری بیماریاں بھی سکتی ہیں، پھیپھڑوں کے متاثر ہونے کا بھی خدشہ رہتا ھے، جو لوگ نزلہ زکام کے مستقل مریض ہیں اِنکو خاص کر بہت احتیاط کی ضرورت ھے۔

کندھوں اور سر میں درد

اے سی کی ٹھنڈک سے سر اور کندھوں میں مستقل درد بھی رہنا شروع ہو جاتا ھے، اے سی کی ٹھنڈک جسم کے پٹھوں اور جوڑوں کو متاثر کرتی ھے، اس سے جسم کے مختلف حصوں سے متاثر ہوتے ہیں، اور ٹھنڈک جسموں میں بیٹھ جاتی ہے اور خاص کر اگر اس کی کولنگ زیادہ ہو تو پھر تو یہ زیادہ خطرناک ہو جاتی ہے اس سے نکل کر جب آپ باہر کے درجہ حرارت میں آتے ہیں تو یہ زیادہ مضرِ صحت ہوتا ہے جسم کا درجہ حرارت بار بار کم زیادہ ہوتا ہے جو کہ آپ کی باڈی پر اثر انداز ہوتا ھے، کوشش کریں کہ مستقل سارا دن اے سی میں نہ رہیں بیچ میں کچھ وقت کے لئے نارمل ٹمپریچر میں بھی اپنے جسم کو رکھیں تاکہ ٹھنڈ کا اثر کچھ کم ہو۔

ٹمپریچر کم درجہ حرارت پر نہ رکھیں

اکثر عادت بن جاتی ہے کہ وہ بہت زیادہ کولنگ پسند کرتے ہیں اسی لئے وہ اے سی کا ٹمپریچر 16 سے 22 رکھتے ہیں جو کہ آپ کے جسم کے لئے خطرناک ہوتا ھے، زیادہ سے زیادہ ٹھنڈک آپ کے جوڑوں کو متاثر کرتی ہے اور جوڑوں میں درد کا مرض لاحق ہو جاتا ھے۔

اے سی میں رہنے والے جلد بوڑھے ہو جاتے ہیں

ان کی جلد پر جھریاں جلدی پڑ جاتی ہیں جو کہ اے سی کمرے کی نمی کو کھینچ لیتا ہے جس کی وجہ سے خشکی بڑھ جاتی ھے، جسکی وجہ سے خشکی بڑھ جاتی ہے اے سی میں زیادہ بیٹھنے یا رہنے والوں کی جلد بھی خشک ہو جاتی ہے اور اس پر جھریاں جلدی آ جاتی ہیں،

اس سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ پانی کا استعمال بڑھا دیا جائے یا پھر روم ہیومیڈیفائیر کا استعمال کیا جائے جو کہ کمرے میں نمی کا تناسب برقرار رکھے، ساتھ ساتھ پانی پیتے رہے تاکہ جِلد خشک نہ ہو۔

Leave a Comment