مشہور گلوکار ہنی سنگھ اور شالنی میں طلاق کی عجیب و غریب وجہ

معروف و مشہور گلوکار ہنی سنگھ اور شالنی میں طلاق کی عجیب و غریب وجہ

بالی ووڈ کے معروف و مشہور گلوکار ہنی سنگھ اور ان کی اہلیہ شالنی تلوار کے درمیان طلاق ہو گئی ہے، ہنگی سنگھ نے سابق اہلیہ کو ایلیمنی کے طور پر ایک کروڑ روپے ادا کر دیئے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کی عدالت میں ہنی سنگھ اور ان کی اہلیہ شالینی تیلور پیش ہوئیں، کیس کی سماعت جج ونود کمار نے کی، دوران سماعت گلوکار نے ایک کروڑ روپے کا چیک اپنی سابق اہلیہ شالینی تیلور کے حوالے کیا، شالینی تیلور نے ہنی سنگھ پر گھریلو تشدد کے الزامات عائد کیئے، الزامات پر ہنی سنگھ کی جانب سے ایک بیان بھی جاری کیا گیا تھا جس میں انہوں نے کہا، کہ انہوں نے گھریلو تشدد کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا، انہوں نے کہا ماضی میں مجھے میرے گانوں، صحت اور منفی میڈیا کوریج پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اس کے باوجود بھی میں نے کبھی کوئی پریس نوٹ یا بیان جاری نہیں کیا، تاہم مجھے اس بار خاموشی اختیار کرنے میں کوئی فائدہ نظر نہیں آ رہا، کیون کہ کچھ الزامات میرے بوڑھے والدین، میرے خاندان، میری چھوٹی بہن پر بھی لگائے جا رہے ھیں، جو کہ مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑے رہے، یہ تمام الزامات گھٹیا اور بے بنیاد ھیں۔

honey singh divorce

Leave a Comment