فخر زمان پر تنقید کرنا اداکار شان شاھد کو پڑا مہنگا

فخر زمان پر تنقید کرنا اداکار شان شاھد کو پڑا مہنگا

ایشیا کپ 2022 کے سلسلے میں پاک بھارت کے گزشتہ میچ کے دوران فخر زمان اچھی پرفارمنس نہ دے سکے جس پر اداکار شان شاہد نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ فخر نے 16 گیندوں پر 15 رنز بنائے، انہوں نے فخر زمان پر طنز کرتے ہوئے مزید لکھا آپ قومی کرکٹ ٹیم میں کھیل رہے ہیں، (واہ جی واہ)، اور ایک ٹوئٹر صارف نے شان شاہد کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ سر آپ کی 500 فلموں میں سے صرف 2 یا 4 ہی دیکھنے کے قابل ہیں، کیا فخر نے کبھی آپ کو کچھ بولا ھے، دوسرے صارف نے شان شاہد سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ تو کیا آپ نے بطور ہیرو تمام بلاک بسٹرز فلمیں دی ھیں۔

Leave a Comment