Warning: substr_count(): Empty substring in /home/u222913875/domains/thewikipoint.com/public_html/wp-content/plugins/ads-for-wp/output/functions.php on line 1276

Deprecated: strpos(): Non-string needles will be interpreted as strings in the future. Use an explicit chr() call to preserve the current behavior in /home/u222913875/domains/thewikipoint.com/public_html/wp-content/plugins/ads-for-wp/output/functions.php on line 1280
ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس؛ آئین میں واضح ھے - The Wiki Point
Urdu News

ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس؛ آئین میں واضح ھے

ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس؛ آئین میں واضح ھے کہ ہدایات پارلیمانی پارٹی نے دینی ہیں، چیف جسٹس

چیف جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف سماعت جاری ھے، ڈپٹی اسپیکر کے وکیل عرفان قادر عدالت میں پیش ہوئے اور حکومتی بائیکاٹ سے متعلق بتایا کہ مجھے کہا گیا ہے عدالتی کارروائی کا مزید حصہ نہیں بنیں گے، ہم فل کورٹ درخواست مسترد کرنے کے حکم کیخلاف نظر ثانی دائر کریں گے، اس موقع پر پیپلزپارٹی کے وکیل فاروق نائیک نے بھی عدالت کو کارروائی کے بائیکاٹ سے آگاہ کردیا جس پر چیف جسٹس نے فاروق  نائیک سے مکالمہ کیا کہ آپ تو کیس کے فریق ہی نہیں، اس کے بعد عدالت نے پرویز  الٰہی کے وکیل علی ظفر کو روسٹرم پر بلا لیا۔

فل کورٹ بنتا تو معاملہ ستمبرتک چلا جاتا، چیف جسٹس 

دورانِ سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہمارے سامنے فل کورٹ بنانے کا کوئی قانونی جوازپیش نہیں کیا گیا، عدالت میں صرف پارٹی سربراہ کی ہدایات پرعمل کرنے سے متعلق دلائل دیے گئے، ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ موجودہ کیس میں فل کورٹ بنانے کی ضرورت نہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں اصل سوال تھا کہ ارکان کو ہدایات کون دے سکتا ہے، آئین پڑھنے سے واضح ہے کہ ہدایات پارلیمانی پارٹی نے دینی ہیں۔ چوہدری شجاعت کے وکیل نے کہا کہ تمام پارٹی ممبران کو خط بھیجا گیا تھا، چیف جسٹس نے کہا کہ اس سوال کے جواب کیلئے کسی مزید قانونی دلیل کی ضرورت نہیں، اس کیس کو جلد مکمل کرنے کو ترجیح دیں گے، فل کورٹ بنانا کیس کو غیر ضروری التوا کا شکار کرنے کے مترادف ہے، فل کورٹ بنتا تو معاملہ ستمبرتک چلا جاتا کیونکہ عدالتی تعطیلات چل رہی ہیں، سپریم کورٹ نے بائیکاٹ کرنے والوں کو ایک بار پھر اپنے فیصلے پر نظرثانی کا آپشن دے دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہمارے سامنے ساری صورتحال واضح ہوچکی ہے ، سب نے بہترین دلائل دیے ، ڈھائی بجے بنچ دوبارہ بیٹھے گا، بعد ازاں عدالت نے سماعت ڈھائی بجے تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

سبزی فروش سبزیوں کے ساتھ ایسی گندی حرکت کرتا پکڑا گیا

سبزی فروش سبزیوں کے ساتھ ایسی گندی حرکت کرتا پکڑا گیا بھارت: ایک سبزی فروش…

1 week ago

پڑھائی میں کارکردگی نہ دکھانے پر باپ نے بیٹے کو زندہ جلا دیا، توبہ توبہ

پڑھائی میں کارکردگی نہ دکھانے پر باپ نے بیٹے کو زندہ جلا دیا، توبہ توبہ…

1 week ago

مشہور اداکارہ نے خود کشی کر لی ھے

مشہور اداکارہ نے خود کشی کر لی ھے بھارت کی تامل اداکارہ پولین جیسیکا نے…

1 week ago

سائنسدانوں نے کیا بڑا دعویٰ، ہماری زمین پر چیونٹیوں کی تعداد کتنی ھے، اور چیونٹیوں کا وزن کتنا ھے

سائنسدانوں نے کیا بڑا دعویٰ، ہماری زمین پر چیونٹیوں کی تعداد کتنی ھے، اور چیونٹیوں…

1 week ago

عالمی شُہرت یافتہ اداکارہ انجیلینا جولی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان آ گئیں

عالمی شُہرت یافتہ اداکارہ انجیلینا جولی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان آ گئیں…

1 week ago

سمندری طوفان، امریکی جزیرے پر تباہی پھیل گئی

سمندری طوفان، امریکی جزیرے پر تباہی پھیل گئی سپر پاور امریکہ کے زیر انتظام جزیرے…

1 week ago